سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز کا تعاقب مکمل کرلیا۔
جنوبی افریقا نے کپتان ٹیمبا باووما (82)، میتھیو بریٹزکے (83) اور ہائنرک کلاسن (87) کی نصف سنچریوں کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز تھا لیکن چوتھی وکٹ کے لیے آغا (134) اور محمد رضوان (ناٹ آؤٹ 122) کے درمیان 260 رنز کی شاندار شراکت نے پاکستان کو چھ گیندیں باقی رہ کر فتح دلائی۔
پاکستان نے 2022 میں لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کے کامیاب ترین ہدف کے تعاقب میں کامیابی حاصل کی تھی اور ایک ہفتے میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا
سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
0 تبصرے