تفصیلات کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے اپنے خط میں کہا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہوتا، اجلاس کو مؤخر کر دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ ججز کے تبادلے کے نتیجے میں ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تبدیلی آئی ہے، جس کا اثر عدالتی نظام پر پڑ سکتا ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ان تبادلوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ یہ اقدام پی ٹی آئی کی قیادت اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کے لئے ایک خاص انتظام کے تحت کیا گیا ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے تجویز پیش کی کہ جب تک ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہوتا، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنا مناسب ہوگا۔ تاہم، اگر اجلاس کرنا ضروری ہو تو حالیہ تبادلے کیے گئے ججز کو زیر غور نہ لایا جائے۔


0 تبصرے